معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹرشہریارکے اکلوتے فرزند ارجمند ڈاکٹرمبین وفات پاگئے

0
46

لاہور:معروف ماہرامراض قلب ڈاکٹرشہریارکے فرزند ارجمند ڈاکٹرمبین وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر شہریار کے 49 سال کے بیٹے ڈاکٹر میین آج جمعہ کے روز تیراکی کرتے ہوئے اچانک ڈوب جانے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مبین کیریبین میں تعطیلات کے دوران تیراکی کررہے تھے جس دوران وہ حادثے کا شکارہوگئے

باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مبین ڈاکٹر شیر یار کا اکلوتے بیٹے تھے

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر مبین جو اپنے بچوں کے ساتھ تھے اوراپنے بیٹے کے ساتھ تیراکی کررہے تھے تو اس دوران دونوں باپ بیٹا اس حادثے کا شکارہوئے

دوسری طرف ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشہریارکےپوتے اورڈاکٹرمبین کے بیٹے کو غوطہ خوروں نے بحفاظت گہرے پانیوں سے نکال لیا ہے اوراب ان کی جان خطرے سے باہر ہے

دوسری طرف ڈاکٹرشہریارکے اکلوتے بیٹے کی وفات پرپاکستان بھرسے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ،

مشکل کی اس گھڑی میں باغی ٹی وی بھی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اوراس موقع پررب جلیل سے دعا گوہے کہ اللہ تعالیٰ خداندان کو صبر جمیل عطافرمائے اورمرحوم ڈاکٹرمبین کی مغفرت فرما کردرجات بلند کرے

Leave a reply