بالی وڈ اداکار دیپیکا پاڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ آج کل ہیں تنقید کی زد میں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرنیشنل میگزین کےلئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے. اس بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں تو ایک طوفان سا اٹھ گیا کسی نے تصاویر کو سراہا تو کسی نے تنقید کی.تنقید کرنے والوں کی تعداد شاید زیادہ تھی. دیپیکا پاڈوکون نے رنویر سنگھ کی تصاویر دیکھ کر انہیں بے حد سراہا. ارجن کپور جو کہ آج کل اپنی فلم ایک تھا ولن کی پرموشن کے لئے بھارت کے شہر شہر جا رہے ہیں ان سے اسی دوران رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر بات کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں صرف
اتنا کہوں گا کہ رنویر کا سوشل میڈیا ، ان کی مرضی ،جو انہیں ٹھیک اور بہتر لگتا ہے وہ کر سکتے ہیں ہمیں ان کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے.ارجن نے کہا کہ میرے حساب سے ٹرولز کو تو بالکل بھی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ ” کچھ تو لوگ کہیں گے ان کا کام ہے کہنا ” لہذا آپ کو جو ٹھیک لگتا ہے آپ کو کرنا چاہیے. ارجن نے کہا کہ رنویر سنگھ اپنی مرضی کے مالک ہیں اور وہ جو کررہے ہیں اگر اس میں خوش ہیں تو ہمیں بھی ان کی خوشی میں خوش ہونا چاہیے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے جب سے یہ بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہے.