بالی وڈ اداکار ارجن کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے حوالے سے وہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی اس میں انہوں نے اپنے چچا سنجے کپور کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے بچپن میں میرے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا.انہوں نے اس وڈیو میں بتایا کہ ان کے چچا ان کے لئے کتنی اہیت کے حامل ہیں. چچا آپ وہ شخص ہیں جو میرے ہر مشکل وقت میںمیرے ساتھ کھڑے رہے ہیں. آپ صرف میرے چچا ہی نہیں میرے دوست ہو. مجھے یاد ہے کہ آپ نے
مجھے میرا پہلا ڈرنک پلایا اور مجھے باہر جانے اور پارٹی کرنے پر مجبور کیا.میں دل کی گہرائیوں کی سے آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں. انہوں نے وعدہ کیا کہ ممبئی واپس آنے پر آپ کو ایک سرپرائز دوں گا۔میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں. ارجن کی اس وڈیو کا جواب دیتے ہوئے سنجے کپور نے یوں تبصرہ کیا "لو یو ارجن تم بہت پیارے ہو ، کل رات تم کو بہت یاد کیامیری سالگرہ کی پارٹی کا جشن تمہارے بغیر ادھورا تھا۔ یاد رہے کہ ارجن کپور آخری بار موہت سوری کی فلم ” ایک ولن کی واپسی ” میں نظر آئے تھے.