پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر شوہر فیصل خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

باغی ٹی وی :ارمینہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر فیصل خان کے ہمراہ ماضی میں ترکی میں لی گئی یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/CExGhKpDw0q/?utm_source=ig_embed
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ وقار اور شکست کے لمحات دیکھے ہیں اور ساتھ ہی ناکامیوں سمیت کامیابیوں کو انجوائے بھی کیا ہے کیونکہ ناکامی کے بغیر کامیابی کیا ہے؟ مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ تمام لمحات آپ کے ساتھ دیکھے ہیں۔ ‘

انہوں نے لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا، خدا آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ مجھے امید ہے کہ اگلی سالگرہ میں وہ ضرور فیصل کے ساتھ ہوں گی۔

انہوں نے شئیر کی گئی تصویر کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ یاد گار تصویر اُن کے پاس محفوظ تھی-

اہلیہ کے اس پیغام کے جواب میں فیصل خان نے ارمینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ میرے اس یادگار دن آپ میرے ساتھ ہوتیں تو بہتر ہوتا اور اگر کشمیر آزاد ہوجاتا تو یہ سالگرہ بہترین سالگرہ ہوجاتی۔
https://www.instagram.com/p/CEzxFL-jZil/?utm_source=ig_embed
فیصل خان نے لکھا کہ کاش کرونا چلا جاتا واقعی یہ عجیب و غریب وقت۔

فیصل خان نے مزید لکھا کہ سالگرہ کی نیک خواہشات کے لئے آپ کا شکریہ –

یاد رہے کہ ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کی تھی ارمینہ خان اور فیصل خان دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان انتہائی خوشگوار اور اچھے تعلقات ہیں۔

جنید خان نئے ڈرامے میں حرامانی اور ارمینہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے

شوبز فنکاروں کا کورونا کے دوران شہید ہونے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین

 

Shares: