پاکستانی شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے۔

باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے تاہم اب اداکارہ ارمینا خان نے بھی ویکسین لگوا لی ہے-
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1371155853273882626?s=20
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی۔

ارمینا خان نے کہا کہ ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دو ڈوز لگوائی تھیں۔

Shares: