پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان نے ابھی ارطغرل فنکاروں سے متعلق یوٹرن لینے میں ہی عافیت سمجھی-ارمینہ خان نےارطغرل غازی کی مرکزی کردار حلیمہ خاتون یعنی اسرا بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا-

باغی ٹی وی : شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر کے حال ہی میں ہوئے دورہ پاکستان پر ارمینہ نے اُن سے ملاقات پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

تُرک اداکار کے پاکستان پہنچنے کے بعد ارمینہ خان سے سوشل میڈیا صارف نے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کرنے کا سوال پوچھا۔

ارمینہ خان نے جواب میں اسے ترک اداکار کا مداح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا اچھا وقت گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ؟

ارمینہ خان کے اس بیان کے بعد امید کے مطابق ہمیشہ کی طرح ارطغرل کے پاکستانی مداحوں کو یہ ارمینہ کی بات ناگوار گزری اور انہوں نے ارمینہ خآن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں ارمینہ خان نے ناقدین کو کھری کھری سنائیں-

تاہم اب ارمینہ نے ترک فنکار سے ملاقات کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے ترک اداکارہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1307410385771859970?s=20
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارمینہ خان نے کہا کہ وہ اسرا بیلگیچ سے بے حد پیار کرتی ہیں اور ان سے ملاقات کریں گی۔

ارمینہ کے اس بیان پر ایک صارف نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے ان کے پرانے بیان کی یاد تازہ کروادی۔


اس صارف نے لکھا کہ کیا وہ آپ کی پھوپھو کی بیٹی ہے؟ کیا اب آپ بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کی مثال نہیں دیں گی؟

اس پر ارمینہ خان نے اس صارف کو جواب دیا کہ کیا وہ آپ کی رشتہ دار ہیں؟ تو آپ کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟

“ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں ارمینہ خان

Shares: