امریکا نے ابوبکر البغدادی کو کیسے ہلاک کیا تفصیلات جاری

0
38

امریکی افواج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ہلاک کیے جانے کی فوٹیج جاری کردی ہیں.
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ‘داعش’ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شمالی شام میں ایک اسپیشل کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے کے بعض مناظر پرمبنی فوٹیج جاری کی ہے۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ البغدادی کو ہلاک کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد اس کی لاش کو سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔

سنٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کینتھ میک کینزی نے کہا کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خود کو بارودی جیکٹ کے دھماکے میں ہلاک کیا جب کہ امریکی فوج کے لیے خطرہ بننے والے پانچ دوسرے داعشی جنگجوئوں کو بھی اس آپریشن میں قتل کیا گیا۔
سی آئی اے ابوبکر البغدادی تک کیسے پہنچی؟

اس سے قبل ابوبکرالبغدادی کی موت کے بارے میں‌امریکہ متضاد بیانات دے کر اپنے ہی دعوے کی حقیقت کو خود ہی جھٹلا رہا ہے ، پہلے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے فوجی کارروائی کرکے البغدادی کو ہلاک کیا پھر کہا جارہا ہے کہ آپریشن کسے پہلے معلوم ہونے پر البغدادی نے اپنے آپ کو خودکش دھماکے کے ذریعے اڑا لیا اور اب ایک نئی تھیوری سامنے آگئی ہے کہ ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Leave a reply