ڈی آئی خان۔ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو ہسپتال سے نکال دیا،فوج نے سی ایم ایچ میں داخل کرادیا

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)اسپتال انتظامیہ نے مریض کو اسپتال سے نکال دیا۔پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر علم میں آتے ہی فورا غریب مریض کو CMHڈیراسماعیل خان میں داخل کردیا اور تمام علاج علاج معالجہ اور تمام ادویات مفت فراہم کی جائے گی۔مریض کے لواحقین اور مظاہرین نے اس موقع پرپاک فوج زندہ باد کہ نعرے فضاء گونج اٹھی۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٹی ایم اے اہلکار یاسر ولد عبدالطیف سکنہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان گذشتہ کئی دنوں پہلے چھت سے گرکر زخمی ہوا تھا جو ڈاکٹروں اور ہسپتال ایڈمنسٹریشن کی بے حسی اور لاپرواہی سے کوما میں چلاگیا ہے، اس موقع پر اس کے والد کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دودن داخل کیا مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زبردستی میرے لخت جگر جس کی عمر تقریبا 25/26 سال ہے، اسے ہسپتال انتظامیہ نے اس وجہ سے ڈسچارج کیا اور ہسپتال میں بیٹھنا ہونے کا بہانہ بنا کر میرے لخت جگر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جو ان کے ظلم اور بے حسی اور لاپرواہی کی انتہا ہے اور ہم وہاں سے جیسےتیسے کرکے مفتی محمود اسپتال گئے تو وہاں پر بھی دو تین دن داخل رکھنے کے بعد کوما میں پڑے مریض کو ڈسچارج کر دیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہے اور ایک مخصوص مافیا ان ہسپتالوں پر قابض ہے جن کا تبادلہ کسی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے لہذا آئی جی ایف سی اور اسٹیشن کمانڈر سمیت سرکاری ہسپتالوں پر قابض اس مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ڈاکٹروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال میں فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر آئیں۔جبکہ یہ ہسپتال کرپشن بدعنوانیوں کا گڑھ بن چکے ہیں۔جب اس حوالے سےگذشتہ رات اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان کو واقعہ نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری طور پر اس غریب کی فریاد سنتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسر کو CMHڈیراسماعیل خان میں داخل کردیا ٹی ایم اے اہلکاروں و یونین عہدیداروں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈاکٹر مسیحا یا قاتل کے نعرے درج تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ضلع بھر کے تمام صفائی ستھرائی کا عمل روک دیا جائے گا اور ڈائریکٹر ہوسپٹل کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو تو پھر یہ احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر میں بڑھا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت اور نگران صوبائی حکومت پر ہوگی
اس موقع پر سیاسی سماجی حلقوں نے بھرپور ان کے احتجاج کی حمایت کی ہے اور اگلے چند روز میں آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے گی،جس پر تمام تاجر تنظیمیں،صحافتی تنظیمیں،مقامی سیاستدان اور ،ڈاکٹر ایسوسی ایشن،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اس لائحہ عمل میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ ٹھہرے گی اور اگلے چند روز میں متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ہسپتال کے مسائل کس طریقے سے حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شرکا نے پاک فوج زندہ باد نعرے کے لگائے اور ایف سی ساؤتھ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک غریب اور لاچار مریض کی فوری مدد کی اور صحت کی سہولیات کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

Leave a reply