تصاویر،اردن کے ولی عہد کی شادی کی تقریب
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی شادی سعودی خاتون رجوہ السیف سے ہوگئی
شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوئی، شادی کی تقریب میں دنیا کے کئی ممالک کی اہم شخصیات شریک ہوئیں، تقریب میں دونوں خاندانوں کے رشتے دار اور دوست بھی موجود تھے،شادی کی تقریب میں شرکت کرنیوالے والوں میں امریکی خاتون اول ،برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شامل تھیں، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاہد،عراقی صدر عبدالطیف رشید، کویتی ولی عہد شیخ مشعل الصباح، ملائیشیا کے فرمانروا اور ناروے کے ولی عہد نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی ، شادی کی تقریب میں جاپان، ہالینڈ، ڈنمارک، اسپین کے شاہی خاندانوں کے افراد نے بھی شرکت کی، تقریب میں پاکستان سے وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بھی شرکت کی، شادی کی تقریبات میں چار ہزار سے زائد صحافیوں کے لیے عشائیہ بھی دیا گیا تھا ، شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری تھیں جبکہ شادی کے بعد اب 7 روزہ جشن بھی جاری ہے ، عمان میں 7 مقامات پر ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی شادی کا جشن منایا جارہا ہے
اردن کے ولی عہد کی نکاح کی تقریب اردن کے وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوئی، اردن کے بادشاہ اور ملکہ نے محل میں آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا استقبال کیا، اس موقع پر اردن کی مسلح افواج نے روایتی دھن کے ساتھ شادی میں شریک مہمانوں کا استقبال کیا،
اہی جوڑے اور ان کے والد نے ایک شادی کے معاہدے پر دستخط کیے جسے کتاب الکتاب کہا جاتا ہے اور پھر 28 سالہ اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم اور سعودی خاتون نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی ،نکاح کی تقریب میں دلہے نے ملٹری یونیفارم جبکہ دلہن نے لبنان کی ڈیزائنر کا سفید رنگ کا فل آستین والا زیب تن کر رکھا تھا، دونوں کا نکاح شاہی امام نے نکاح پڑھایا ،نکاح کے بعد شاہی جوڑا خصوصی سرخ لینڈ رورز اور موٹر سائیکلوں کے جھرمٹ میں اردن دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ سے الحسینیہ محل کے لیے چل پڑا اس موقع پر وہاں موجود ہزاروں افراد نے اردن کے ولی عہد کا استقبال کیا اور انہیں شادی کی مبارک دی، نو بیاہتا جوڑنے نے عوام کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد کا جواب دیا،
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور سعودی خاتون رجوہ السیف کی شادی زہران پیلس میں ہوئی جہاں پرنس حسین کے والد شاہ عبد اللہ دوم اور ملکہ رانیا کی شادی سنہ 1993 میں ہوئی تھی ، شاہی جوڑے کی منگنی اگست 2022 کو جدہ میں ہوئی تھی
مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف