دوران فضائی سفر خاتون پر پیشاب کرنے پر مسافر پر لگی پابندی،ایئر لائن پر جرمانہ

0
38
طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پرکیا پیشاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دوران فضائی سفر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے

ایئر انڈیا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر پر فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ان فلائٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے،واقعہ پر تحقیقات مکمل ہوئیں تو سول ایوی ایشن آف انڈیا کے ڈی جی کی جانب سے ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، مسافر جس نے یہ شرمناک حرکت کی تھی پر چار ماہ کے لئے فضائی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے، ڈی جی سی اے نے ڈیوٹی کرنے میں ناکام رہنے والے فلائٹ کے پائلٹ اِن کمانڈ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ان فلائٹ سروسز پر بھی 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے

فضائی سفر میں مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا تھا، اس مسافر کی شناخت شنکر کے طور پر ہوئی جس کی عمر 34 برس ہے، شنکر کو اس بیہودہ حرکت پر کمپنی نے کام سے نکال دیا ہے،شنکر مشرا کو دہلی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا ہے،، شنکر کے دوبارہ فضائی سفر پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، واقعہ پر ایئر انڈیا کے سی ای او نے خاتون سے معافی مانگی ہے جبکہ چار کیبن کریو، پائلٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں اطلاع نہیں دی، اور بات کو کیوں چھپایا، سی ای او ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ جو لوگ فلائٹ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی،امریکہ میں قائم مالیاتی سروس کمپنی ویلز فارگو جہاں شنکر مشرا کام کرتے تھے انہوں نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

اس واقعہ کی تفصیلات تب سامنے آئیں جب ایک خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین کو خط لکھا اور تفصیلات سے آگاہ کیا ، ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن کو خط ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جہاز میں دوران سفر خاتون پر پیشاب کرنیوالے مسافر پر فضائی سفر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

Leave a reply