طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پرکیا پیشاب

0
94
طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پرکیا پیشاب

باغی ٹ%ی وی کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا

واقعہ بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں پیش آیا،اس واقعہ کی تفصیلات تب سامنے آئیں جب ایک خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین کو خط لکھا اور تفصیلات سے آگاہ کیا ، ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن کو خط ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جہاز میں دوران سفر خاتون پر پیشاب کرنیوالے مسافر پر فضائی سفر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ماہ نومبر میں پیش آیا، ایئر انڈیا کی بزنس کلاس میں سفر کے دوران واقعہ پیش آیا، ڈی جی سی اے کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا سے رپورٹ طلب کی ہے، ہم کاروائی کریں گے، رپورٹس کے مطابق مسافر نے اسوقت خاتون پر پیشاب کر دیا تھا جب رات کے کھانے کے بعد طیارے کی لائٹس بند تھیں، فلائٹ نیویارک سے دہلی آ رہی تھی،نشے میں دھت مسافر کو دوسرے مسافر نے آ کر روکا تب وہ واش روم گیا،واقعہ کے بعد خاتون نے طیارے کے عملے کو اطلاع دی کہ اسکے کپڑے، جوتے، بیگ پیشاب سے بھیگ چکے ہیں، جس پر جہاز کے عملے نے خاتون کو کپڑوں اور جوتوں کا ایک جوڑا دیا، خاتون کپڑے بدل کر دوبارہ اپنی سیٹ پر آئی اور سفر جاری رکھا،

ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین کو خاتون کی جانب سے خط ملنے کے بعد وااقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایئر انڈیا نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے مسافر کے فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کی سفاش کی، اس حوالہ سے ایئر انڈیا نے ابھی تک کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Leave a reply