11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

0
138

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار کو گیارہ سالہ طالب علم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ضلع پرکاشم میں ایک بھارتی فوجی نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت وینکٹا پرشانت کمار کے طور پر ہوئی، ملزم بھارتی فوج کے اہلکار نے دوران تحقیقات جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے، 11 سالہ لڑکا جو چھٹی جماعت کا طالب علم تھا وہ بھی میرے ساتھ فحش فلمیں دیکھتا تھا اسی دوران اسکو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جب لڑکے نے چیخ و پکار شروع کی تو اس کا گلا دبا کر اسکیلاش کھیتوں میں پھینک دی،

لڑکے کے والدین نے بتایاکہ 22 جنوری کو سکول سے واپس آنے کے بعد وہ گھر سے نکلا لیکن دوبارہ واپس نہیں آیا، جس پر اسکی گمشدگی کی درخواست متعلقہ تھانے میں درج کروائی گئی تھی تین روز بعد جب لاش ملی تو پولیس نے ہمیں شناخت کرنے کے لئے بلایا

پولیس کے مطابق ملزم بھارتی فوجی اہلکار نے جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے کمسن لڑکے کو سو روپے بھی دیئے مگر لڑکا راضی نہ ہوا تو اس نے زبردستی کرنے کی کوشش کی، لڑکے کے شور مچانے پر اسکو قتل کر دیا اور لاش پھینک دی،پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ایک چال چلی،ایک نئی سم لی اور لڑکے کے والدین کو کال کی کہ انکے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے، پچاس لاکھ روپے نہ دیئے گئے تو بیٹے کو مار دیا جائے گا، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور کال کی لوکیشن ٹریس کی تو ملزم تک پہنچ گئے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا، ملزم بھارتی فوج میں ملازم ہے اور چھٹی پر آیا ہوا تھا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

Leave a reply