پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

0
102

خواجہ سرا بھی پولیس سے تنگ آ گئے، پولیس کی زیادتیوں کے باعث سڑکوں‌ پر نکل آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں خواجہ سرا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی نکالی، خواجہ سراؤں کی ایک بڑی تعداد نے کوہاٹ شہر کے کچہری چوک تک ریلی نکالی جس میں وہ پولیس کے خلاف نعرے لگاتے رہے تا ہم پولیس کی بھاری نفری خواجہ سراؤں کے ساتھ موجود تھی

خواجہ سراؤں کا احتجاج دیکھنے کے لئے شہری بھی جمع ہوتے رہے، خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں پروگرام کرنے کی اجازت دینے کے بعد چھاپے مارتی ہے اور گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بناتی ہے، ہم سے ہماری روزی چھینی جا رہی ہے،خواجہ سراؤں نے دوران احتجاج پولیس اہلکاروں پر دوپٹے اور چوڑیاں پھینک دیں .

خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

خواجہ سراؤن کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب کوہاٹ کے علاقے شاہ پور میں شادی کی تقریب میں موسیقی کا پروگرام جاری تھا کہ پولیس نے چھاپہ مارا، حالانکہ اسکی پولیس سے اجازت لی گئی تھی، پولیس نے چھاپے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا.اگر ہمارے ساتھ پولیس کا زیادتی کا رویہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج کریں گے.

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

Leave a reply