مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی...

علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےعمران...

جو طاقت یا گولی کی زبان استعمال کر رہے ان سے ہم کیا بات کریں،انوارالحق کاکڑ

پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ...

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سرا میدان میں آ گئے، ماحول دوست بیگ بیچنے کے لئے سٹال لگا لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں 14 اگست سے پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں خواجہ سرا میدان میں آ گئے، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے خواجہ سراؤن کی جانب سے سٹال لگانے کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مفت سٹال لگانے کی اجازت دے دی کہ وہ مارکیٹوں میں سٹال لگائیں اور ماحول دوست بیگ بیچیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مشہور ترین آبپارہ مارکیٹ میں خواجہ سراؤں کی جانب سے سٹال لگ چکے ہیں جو ماحول دوست بیگ بیچتے ہیں، شہریوں نے خواجہ سراؤں کی جانب سے سٹال لگانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے کام کی تعریف کی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے کا کام چھوڑ کر جو بھی خواجہ سرا سٹال لگائے گا یا کوئی اور کام کرنا چاہے گا اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگزپرجلدپابندی لگائی جارہی ہے ،پابندی پر عملدرآمد کےلئےسب کوسنجیدہ کردارادا کرنا ہوگا،کراچی میں سیوریج سسٹم بند ہونےکی بڑی وجہ پلاسٹک بیگزہیں،پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں میڈیا سمیت تمام اداروں نے کردار ادا کیا،ملک میں سالانہ 5ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں