ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے 2022 میں پاکستان کی سیاست کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں-
باغی ٹی وی :نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ نئے سال 2022 میں مہنگائی پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہوگا، نیا سال عمران خان کیلئے مشکلات سے بھرپور ہوگا اور ان کا کرسی پر ٹکے رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا اگر وہ گھر گئے تو قانونی طریقے سے جائیں گے-
انہوں نے کہا کہ نئے سال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، دنیا میں بڑی تبدیلی ہوتی نظر آرہی ہے، ن لیگ کا گرہ کھلتا ہوا نظر آرہا ہے، اسی سال شہباز شریف یا کسی ن لیگی کو اہم عہدے پر دیکھ رہا ہوں۔
نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں
ہمایوں محبوب کے مطابق سنہ 2022 میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہےمارچ، اپریل کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گا، پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
ماہر علم نجوم نے کہا کہ 2022 میں یورپ، امریکہ اور بھارت میں بچوں سے متعلق کوئی بیماری پھیل سکتی ہے،2022 میں پاکستان میں امن و امان کے مسائل نہیں ہوں گے تاہم بھارت میں خانہ جنگی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، جنگ و جدل کے حوالے سے 2023 اور 2024 زیادہ خطرناک سال ہوں گے۔
قبل ازیں بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا نے سال 2022 کےلیے اہم پیش گوئیاں کیں خاتون نجومی نے پیشگوئی کی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے جبکہ محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جو اب تک منجمد ہے خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔
2022 کی خطرناک پیشنگوئیاں، تین دن کا اندھیرا اور خوفناک جنگ
بابا وینگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے اگرچہ دنیا پہلے ہی قلب آب سے دوچار ہے 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین کی جانب سے بھیجا جائے گا۔