کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

0
92
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والے عثمان مرزا کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اور لڑکے پر عثمان مرزا نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ لڑکی کو برہنہ بھی کیا، اس موقع پر لڑکی چیختی چلاتی رہی تا ہم کسی نے اس کی ایک نہ سنی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تو عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تا ہم ٹویٹر پر صارفین نے دن بھر عثمان مرزا کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر خاتون چاہے گی تو ملزم کیخلاف کاروائی ہوگی ، ورنہ وہ موجیں کریں ، ضمانت کے بعد نئے شکار کرے بس پولیس کو خرچہ پانی دیتا رہے۔۔؟؟؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ قانون بنا دیا ہے مرد کو نامرد کرنے والا مگر اس قانون کا کسی انسان کو فائدہ نہیں نا مفتی کو نامرد کیا گیا نا عثمان مرزا کو اورنا ہی کسی اور کو… جب نظام انصاف ہی نہیں ہے تو چاہے 100 قانون بنا لو کوئی فائدہ نہیں،قانون اس دن حرکت میں آئے گا جب کسی بااثر افراد کی فیملی متاثر ہوگی

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں عثمان مرزا نامی درندے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک شادی شدہ جوڑے کی عزت پامال کی
شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کیا ریپ کرنے کے بعد تشدد کیا اور دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گااس درندے کی ہمت دیکھو شوہر کے سامنے اسکی بیوی کا گینگ ریپ کر کے بول رہا ہے کیمرے میں دیکھ کر بولو ہمیں بہت مزہ آیا

اتنے سارے اصلی اور جعلی انکاؤنٹرز ہوتے ہیں تو اس درندے کو صرف گرفتار کیوں کیا؟ گولی کیوں نہیں ماری؟ اور کوئی کپتان تک یہ ویڈیوز پنہچاو اور بتاؤ کہ تمہاری سلطنت میں عنقریب ایسے لوگوں کی وجہ سے عذاب الہی نازل ہونے والا ہے۔۔۔ان کے لئے اسپیشل ازيت ناک موت ہو گرفتاری سے پہلے اس بندے نے چیلینج کیا کہ صرف 15 سے 20 دن ہی جیل میں رہوں گا ہم پر کچھ کمزور انسانوں نے مقدمہ کروایا ہے جو ہم سے مقابلہ نہیں کر سکتے مرزا عثمان کا گرفتاری سے پہلے تمام اداروں اور اس ملک کے قانون کے منہ پر زور دار تھپڑ
⛔ مزید یہ کہ اسلام آباد پولیس نے روایتی یکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر میں تاریخ اور وقت وقوعہ نامعلوم ڈال کر درندہ عثمان مرزا کو آشیرواد دیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کسی کمزور کی عزت و آبرو کی دھجیاں اڑا سکتا ہے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے شمر عثمان مرزا کو اسلام آباد پولیس فل پروٹوکول دے رہی ہے اس شمر کو آج چکن کڑھائی اور ساتھ میں کولڈڈرنک دی گئی اور سونےکےلئےبستر بھی گھر سےآیا یہاں تک کے لیےتھانےکاپیڈسٹل فین بھی حوالات میں دستیاب کیا گیا
اس کو کہتے ہیں بروقت انصاف اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا میری گزارش ہوگی کہ اس موصوف کو فورا پنجاب پولیس اور خاص طور پر ملتان ریجن پولیس کے حوالے کیا جائےتاکہ ٹھیک طرح کی ٹھکائی اور دھلائی ہو سکےاور اس بات کی بھی گارنٹی ہے کہ وہاں کے تھانےوالےبغیر کسی کو بتائےاس کو نامرد کر دیں گے

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ عثمان مرزا اگر اب بھی بچ جائے اور ضمانت کرا کے دَن دناتا پھرے تو پھر؟ میرا اس ملک سے اور انصاف سے یقین ہمیشہ کیلیے اُٹھ جائے گا۔ اب فیصلہ عدلیہ اور حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے اس بے غیرت کو پھانسی دی جائے۔ اگر نہیں تو پھر اللّٰہ ہی حافظ اس ملک کا

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ایس پی صدر زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کے حلقہ انتخاب میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

Leave a reply