آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ سربراہ پاک فوج کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کے دورے کے موقع پر جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
COAS visited Pakistan Aeronautical Complex (PAC) Kamra. COAS was briefed about ongoing projects. COAS lauded achievements of PAF and PAC towards attaining self-reliance and international standards in all its projects. pic.twitter.com/U7QW5Rd0RS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 12, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ائر فورس اور پی اے سی کی خدمات کو سراہا۔
گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔