آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نے اہم بریفنگ دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا . اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے چیف آف آرمی کا استقبال کیا .
اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو کو علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی . چیف آف آرمی سٹاف نے انٹیلی جنس ایجنسی کی کارکردگی کو سراہا گیا. چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سلامتی اور انٹیلجنس معاملات پر ادارے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اوردفاع کے لیے عسکری ادارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.








