آرمی چیف پر ہمیں فخر، خاوند شہید ، بیٹے کی شہادت کی بھی خواہش ہے،شہید کی بیوہ کے تاثرات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شہید جوان سپاہی ظہیر عباس کی بیوہ کا کہنا ہے کہ خاوند کی شہادت کے بعد پتہ چلا وردی کی عزت کیا ہے،
بیوہ سپاہی ظہیر عباس شہید کا کہنا تھا کہ میرے خاوند نے سوات آپریشن ایریا میں شہادت نوش پائی ہے 17اپریل 2020 میں۔اُن کی یہی خواہش ہوتی تھی کہ مجھے شہادت نصیب ہو۔اللہ تعالیٰ نے اُن کو شہادت کا رُتبہ دیا ہے۔ہمارے اوپر تو ایک دفعہ قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔لیکن آرمی والوں کی سپورٹ ہے۔وہ ہمارا بہت خیال کر رہے ہیں۔میرے میاں کہتے تھے کہ جب میں چلا جاؤں گا تو تمہیں پتہ چلے گا کہ یہ وردی کیا ہے۔مجھے اُس وقت نہیں محسوس ہوتا تھا۔اب پتہ چلا کہ واقع وردی کی عزت کیا ہے۔
بیوہ سپاہی ظہیر عباس شہید کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بچے کو بھی یہ وردی نصیب عطا کر۔مرنا تو ایک دن سب نے ہے لیکن اللہ تعالیٰ کرے کہ میرے بچے کو بھی شہادت کا رُتبہ ملے۔ ہمارے جو قمر جاوید باجوہ سپہ سالار ہیں، اُن کی وردی پے، اُن کے جو اخلاق ہیں ہمیں اُن پے فخر ہے۔وہ ہمارا بہت خیال کر رہے ہیں۔اُس کے علاوہ جو یونٹ ہے،جو آرمی والے ہماری بہت عزت کرتے ہیں۔ہمارا حال فرائض انجام دیتے ہیں۔گھر بیٹھے ہوتے ہیں تو ہمیں پتہ نہیں ہوتا، ہمارے ہر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سپاہی محمد عبداللہ شہید کے والد نذر محمد خان کا کہنا ہے کہ میں شہید عبداللہ کا والد ہوں۔شہید عبداللہ جبار پوسٹ پے کام کر رہا تھا ۔فائرنگ کر رہا تھا کہ اچانک اُس کو مارٹر گولہٰ لگا اور وہ شہید ہو گیا۔وہ بہت ہی نیک اور شریف انسان تھا۔جب ہم آخری بار ملے، میں نے اُس کو رخصت کیا تو میرے پڑوسی نے کہا کہ عبداللہ نہیں آئے گا۔اُس نے مجھے دلاسا دیا کہ عبداللہ واپس نہیں آئے گا۔ میں نے بولا بیٹا آپ واپس آئیں گے تو آپ کی شادی ہو گی، اُس نے کہا ٹھیک ہے ابو میں اگلی چھٹیوں پر آؤں گا تو پھر میری شادی کر دینا۔وہ مورچہ بان تھا مورچے میں بیٹھا تھا ۔دوسرا آدمی فائر کر رہا تھا، اُس نے کہا ہٹو آپ میں یہاں فائر پے بیٹھتا ہوں۔وہ اُس وقت فائر پے بیٹھا تھا کہ جب گولہٰ آیا اور اُس کو لگا ۔شیل لگا گردن میں اور شہید ہو گئے۔اُسی وقت کارروائی کی ہسپتال لے گئے لیکن وہ شہید ہو گیا۔
سپاہی محمد عبداللہ شہید کے والد نذر محمد خان کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔خصوصاََ بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف نے ہر قسم کا تعاون کیا، دلاسہ دیا۔ میں اُن کا بہت زیادہ ممنون ہوں، کیونکہ اُنھوں نے دلاسہ دیا اور میرے بیٹے نے قوم وملک کی خاطراپنی جان دی۔مجھے یہ بھی فخر ہے اُس پر۔پاک آرمی زندہ باد۔
میری اپنی جان بھی اپنے ملک کے لئے حاضر ہے، لیفٹیننٹ ناصر حُسین خالد شہید کی والدہ
موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز
شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا
اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ
ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات
شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید