آرمی چیف سے ترک بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

باغی ٹی وی : ترکی کی بری افواج کے کمانڈر نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی اور سلامتی کے تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتے ہیں جن کی تاریخ میں گہری جڑیں ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی بندھن میں پروئے ہوئے ہیں۔ دونوں فریقین نے فوجی تعلقات کو بالخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے ڈومین کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل کمانڈر ترک لینڈ فورس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

Shares: