آرمی چیف سے برطانوی جنرل پیٹرک نکولس کی ملاقات ، اہم امور پر بات چیت
باغی ٹی وی : جنرل پیٹرک نکولس یارڈلی مونراڈ سینڈرز کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈر برطانیہ نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معززین دورہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور خطے خصوصا افغان امن عمل کے لیے پاکستان کوششوں کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے معززین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔