پر امن پاکستان پر امن افعانستان سے جڑا ہے، آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا میرانشاہ میں قبائلی عمائدین سے خطاب
راولپنڈی:ایک طرف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو عمران خان اقوام عالم کےسامنے پاکستان کی سفارت کاری میںمصروف ہیںتو دوسری طرف پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن پر امن افغانستان سے جڑا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان وہاں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ بزرگ قبائلی مشران نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دشمن طاقتوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں۔فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے سے سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ بزرگوں کی دانشمندی، تجربے اور نوجوانوں کے جوش اور صلاحیت کا ملاپ کامیابی کا ذریعہ ہے۔قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مشیران چوکنا رہیں اور دشمنوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں۔