راولپنڈی:پاکستان کے قومی کھیل "ہاکی” کےفروغ کیلئے آرمی چیف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی ہےجس میں خالد سجاد نے آرمی چیف کو ہاکی کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا،حکومت ہاکی کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔