چیف آف آرمی اسٹاف کا پاک بحریہ وار کالج لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

چیف آف آرمی اسٹاف کا پاک بحریہ کے وار کالج لاہور کا دورہ، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی

باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پاک بحریہ کے وار کالج لاہور کا دورہ کیا ، جہاں ان کا استقبال ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ نے کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کمانڈر لاہور کور بھی موجود تھے اس دورے میں انہوں نے یادگارشہدہ میں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں آرمی چیف نے 49 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء اور پاکستان نیوی وار کالج کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج پاکستان نیوی کا ایک قابل فخر ادارہ ہے ، جہاں پاکستان آرمڈ فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ زبردست طاقت کی حیثیت سے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ کے ساتھ ہمیشہ مادر وطن کے سمندری محاذوں کا دفاع کرنے میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم رہی ہے۔ خطاب کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے جیوسٹریٹجک ماحول ، سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر بھی بات کی ۔

Comments are closed.