ملکی معیشت کی بہتری کیلئے آرمی چیف عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے

جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا
0
42
Asim Munir

ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پروائرل ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیوز کاسٹر مہنگائی سے نمٹنے اور معاشی استحکام کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کر رہا ہے۔
https://x.com/AdeelAsifPk/status/1701525452047937931?s=20
نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے ملکی معاشی بحران سے نجات کے لیے مورچہ سنبھال لیا ہے، پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس سلسلہ میں کئی دوست ممالک سے بھی بات چیت کر رہے ہیں حالانکہ یہ کام کافی مشکل ہے کیونکہ پچھلے ایک سال میں حکومت پاکستان لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت نہیں سدھار سکی، ایسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔

لیبیا میں طوفان اورسیلاب سےاموات میں اضافہ،سڑکیں لاشوں سے بھر گئیں

نیوز کاسٹر کے مطابق پاک فوج کی کوشش ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک چھوڑ کر جانے والے بڑے کاروباری حضرات کو واپس لایا جائے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے یہ کاروباری حضرات زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں بڑا انقلاب لائیں گے۔

عالم دین مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں پیشرفت

Leave a reply