آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
باغی ٹی وی : آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ازبک نائب وزیراعظم نے دوران ملاقات علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردار عمر زیکوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ملاقات کے دوران خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔