آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات،ایصال دعابھی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہلخانہ سے ملاقات،ایصال دعابھی خدمات پرخراج تحسین بھی پیش کیا ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن واستحکام کی بہتر صورتحال شہدا کی قربانیوں کے باعث ہے۔ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہےکہ چند دن پہلے پاک فضائیہ کے ہونہارسپوت ونگ کمانڈراسلام آباد میں ایف 16 کی تربیتی پرواز کے دوران طیارہ حادثہ میں شہید ہوگئے تھے