پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار

0
38

پولینڈ :پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار،اطلاعات کےمطابق پولینڈ کی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مسلح افواج کےسربراہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولش وزارت دفاع نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جرمنی میں فوجی اجلاس سے واپسی کے بعد جنرل جاروسلاف میکا کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افسران کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

یوروپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے منگل کے روز کہا تھا کہ انہوں نے اٹلی کا سفر کرنے کے بعد احتیاطا برسلز میں واقع اپنے گھر پرخود کودیگر افراد سے الگ تھلگ کردیا تھا۔

اطالوی شہریت رکھنے والے ساسولی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کام کرتی رہے گی اور اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہے گی۔ جمہوریت کی راہ میں ایک وائرس رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یوروپی پارلیمنٹ نے پیر کے روز کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظراپنی ماہانہ میٹنگ مختصر کردی تھی۔

یہ اجلاس فرانس کے اسٹراسبرگ میں پوری پارلیمنٹ میں ہونا تھا لیکن اس خدشے کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا کہ وہاں سفر کرنے سے وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Leave a reply