راولپنڈی: قائداعظم یوم پیدائش،آرمی چیف مزارقائد پہنچ گئے،بخشش،درجات کی بلندی کی دعائیں ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بابائے قوم محمد علی جناح کے دو قومی نظریئے کو عالمی سطح پر آج زیادہ بہتر طورپرتسلیم کیا جارہا ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرقوم کے قائد بانی پاکستان کی بخشش اوردرجات کی بلندی کی بھی دعائیں کیں

باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بنایا، آج پوری دنیا اس دو قومی نظریئے کا زیادہ بہتر طور پر اعتراف کر رہے ہیں، قیام پاکستان کیلئے قائد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہر پاکستانی متحد رہا، جس میں اقلیتوں نے بھی بلا تفریق مشکلات میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کے وژن سےہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے اور قائد کے راہنماء اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم پر چلتے رہیں گے۔

یادرہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد اعظم یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور جناح صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Shares: