آرمی چیف سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ کی ملاقات، سکیورٹی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ نے ملاقات کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کےشعبے میں تعلقات اورتربیت پربات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک میں تعاون خطے کے امن واستحکام کوفروغ دینے میں مدد دے گا،
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات سے خطے کی اقتصادی ترقی بھی ہوگی، پاکستان باہمی تعاون اورتعلق پریقین رکھتاہے، اس موقع پر روس کی بری فوج کے سربراہ جنرل اولیگ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور دہشتگردی کے خلاف اس کی کامیابیوں کوسراہا.