آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی بری افواج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے،
زلزلہ نقصان ،آرمی چیف کا ریسکیووریلیف آپریشن کا حکم، دو افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، سعودی بری فوج کےکمانڈر نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا، سعودی کمانڈرنے یادگارشہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سعودی کمانڈرنے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا جبکہ پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ کوجی ایچ کیوآمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا، سربراہ سعودی بری افواج نےخطےمیں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا ،
ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
ملاقات کے دوران آرمی چیف کی طرف سے سعودی افواج کی تربیت اوراستعداد میں بہتری کے لیےتعاون کا اعادہ کیا گیا،