آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

0
41

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

باغی ٹی وی : پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت ، سی پی ای سی پر پیشرفت ، علاقائی سلامتی اور کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستان میں کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین کی شراکت کے لئے چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔

چین کے سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کرتے ہیں۔

Leave a reply