آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے اہم ملاقات کی ہے۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر حمد بابر نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران سپہ سالار کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے ایئر چیف کی کمان میں فضائیہ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔