لاہور:آرمی چیف نے کراچی واقعہ کا نوٹس لیا بہت خوشی ہوئی :قمر زمان کائرہ ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر چئیرمین بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے انکوائری کا جائز مطالبہ کیا
:
قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ آرمی چیف نے نہ صرف معاملے کا نوٹس لیا بلکہ بلاول بھٹو سے فون پر بھی بات کی ، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ریاست کو غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق کائرہ کا کہنا تھا کہ ریاست کی سمت جب ٹھیک نہ ہو تو پھر کراچی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو نے دلیرانہ موقف اختیار کر کے سب چہ میگوئیاں ختم کر دیں۔اپوزیشن تحریک  آئین اور قانون کے تحت ریاست کو چلانے کیلئے  شروع کی گئی ہے

قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ کٹھ پتلی اور اہل حکمرانوں نے ملک کو چڑیا گھر بنا دیا ہے۔بلاول بھٹو کی نشاندہی کے بعد اب اداروں کو اپنے لوگوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔۔

Shares: