آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جس کے دوران عید کی نماز وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہفوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نےکرونا روک تھام میں سول انتظامیہ سےفارمیشن کےتعاون کوسراہا.

چیف نے سول انتظامیہ کو کوویڈ 19کے خاتمے کے لیے تعاون کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نے وبا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے

Shares: