آرمی چیف، بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ،پاکستان نے کرونا پر قابو کیسے پایا؟ آرمی چیف نے بتا دیا

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ ہوا ہے،ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اورانسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیاگیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان بھر میں انسدا دپولیو مہم کے لیے پاک فوج کی کامیاب اقدامات کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو فری پاکستان ایک قومی مقصد ہے ،پولیو کےخاتمے کے لیے ورکرز ، موبائل ٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کے ذریعے پاک فوج کے تعاون سے کورونا پر قابو پایاگیا،پولیو سے پاک پاکستان کےلیے کاوشیں قومی فریضہ ہے،

بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، پاک فوج کی انسدا دپولیو مہم کےلیےکامیاب اقدامات قابل تعریف ہیں

واضح رہے کہ رواں برس 11 جون کو بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کورونا وائرس کے خطرات اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر وکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، انسداد پولیو مہم کے ورکرز کورونا وباء میں بھی پیش پیش ہیں۔ کورونا وائرس کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج انسداد پولیو مہم کے لیے سکیورٹی، مانیٹرنگ سے متعلق مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

Leave a reply