پاکستان شوبز کی معروف جوڑی اقرا عزیز حسین اور یاسر حسین تصویریں ویڈیو وغیرہ اپنی مداحوں کے لئے پوسٹ کرتے رہتے ہیں اورمداح بھی اپنی پسندیدہ جوڑی کی نوک جھونک سے خوب محفوظ ہرتے ہیں اور اب اقراء عزیز حسین نے یاسر حسین کی بیوی بننے کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے

اداکارہ اقراء عزیز حسین نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نقلی مونچھیں لگائی ہوئی ہیں
https://www.instagram.com/p/B8IzEDdHmJU/?igshid=16b0fwc37uljo
اقراء عزیز نے اپنی تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ ہے یاسر حسین کی بیوی بننے کی قیمت

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یاسر کی ان شرارتوں سے پیار ہے جو وہ اچانک میرے ساتھ کرتے ہیں انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے موچھڑ بھی لکھا

ادکارہ اقرا عزیز نے آج انسٹا گرام پر ہی اپنی خوبصورت سیلفیز شئیر کیں جس پر یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ کو مذاق کرتے ہوئے مشہور معروف کارٹون ڈونلڈ ڈک سے قرار دیتے ہوئے لکھا ارے ڈونلڈ ڈک کیا یہ تم ہو ?
https://www.instagram.com/p/B8LejlWH89R/?igshid=1mko05d07ssda

ڈونلڈ ڈک

اقرا عزیز حسین نے جوابی کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین کو ایک مشہور کارٹون کردار بگز بنی قرار دیتے ہوئے لکھا جی ہاں! بگز بنی

بگز بنی
جبکہ دوسری جانب یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو حرم شریف کی ہے اور اس تصویر میں ایک کاغذ کی پرچی پر یاسر اور اقراء حسین لکھا ہوا ہے اس تصویر میں اداکارہ انوشے اشرف ہیں جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئی ہوئی ہیں اور وہاں انہوں نے اقرا عزیز یاسر اور یاسر حسین کے لیے دعا کی ہے
https://www.instagram.com/p/B8LLtUEj6eo/?igshid=5tmtfwk9j1rm
یاسر حسین نے اس پوسٹ کے کیپشن میں انوشے اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ سبحان اللہ آپ کی دعا کا شکریہ اللہ آپ کو خوش رکھے آمین

یاسر حسین نے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا


اقرا عزیز حسین نے بھی کمنٹ میں انوشے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا بہت شکریہ دعاؤں میں یاد رکھنے کا اور ہارٹ ایوجی بنایا

اس پر انوشے اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے ہارٹ والے ایموجی بنائے

اقرا عزیز نے انسٹا گرام سٹوری شئیر کرتے ہوئے انوشے کا شکریہ ادا کیا

Shares: