ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام

0
43

ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام

ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 کیجانب سے واک کا اہتمام کیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ واک میں ریسکیوسیفٹی آفیسرمحمد یاسر رضا،ریسکیوآفیسرز، ریسکیوجوانوں،ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی۔

واک لاہور موڑ ریسکیو آفس سے شروع ہو کرشہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس لاہور موڑ پر اختیام پذیر ہوئی اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرخالد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں پرہونے والے ہر ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ہم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔بعدازاں ریسکیو1122 کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصدجدوجہد آزادی کشمیر کے لیے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے۔ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھے گے۔ آخر میں کشمیری شہداٗء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a reply