خواجہ آصف کی گرفتاری:نوازشریف نے اپنی کہانی سنادی

0
42

لندن :خواجہ آصف کی گرفتاری:نوازشریف نے اپنی کہانی سنادی ،اطلاعات ے مطابق کرپیشن کیسز پربرطرف سابق وزیر اع:ظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں، خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا قابل مذمت واقعہ ہے،

خواجہ آصف کی گرفتاری پرسخت ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔

ایسی بھونڈی حرکتوں سے حکومتی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لیکن ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں۔

خیال رہے نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار لیا ہے۔ خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو اسی کیس میں گرفتارکیا گیا ہے جو پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے ان پر کیا تھا۔ عثمان ڈار کے اسی کیس پر خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اسمبلی رکنیت بحال کی تھی۔ خواجہ آصف دبئی سے حاصل 22 کروڑ روپے کی آمدن کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔

Leave a reply