کراچی :ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری،اطلاعات کے مطابق کراچی کی ایک عدالت نے معروف تجزیہ نگارڈاکٹرشاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، یہ وارنٹ پیپلزپارتی کی ایک اہم شخصیت پرالزام کےسلسلے میں جاری کیئے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی سندھ کے اہم رہنما اورصوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری جانب سے 2018 میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی معزز عدالت میں مجھ پر لگائے گئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے جھوٹے الزامات کی خلاف دائر کمپلینٹ پر معزز عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
میری جانب سے 2018 میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ کی معزز عدالت میں، مجھ پر لگائے گئے ڈاکٹر شاہد مسعود کے جھوٹے الزامات کی خلاف دائر کمپلینٹ پر معزز عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
تقریباً دو برس گذرنے کے بعد بھی ڈاکٹر مجھ پر لگائے الزامات ثابت نہیں کرسکا۔ pic.twitter.com/UqR4vOgrSp
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 21, 2020
سعید غنی نے اس حوالے سے کہا ہےکہ تقریباً دو برس گذرنے کے بعد بھی ڈاکٹرشاہد مسعود مجھ پر لگائے الزامات ثابت نہیں کرسکا۔موصوف کا کہنا ہےکہ عدالت نے یہ فیصلہ اس صورت میں دیا ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکے