ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ڈی پی اومحمدعلی وسیم کے ہمراہ چارسالہ بچی کے اغواء اورقتل کا نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے۔
آرپی او ملتان اورڈی پی اوخانیوال نے لواحقین سے ان گھرجاکرتعزیت کی اورمعلومات حاصل کیں۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ قاتل کو جلد گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے گااورجب تک بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردارتک نہیں پہنچادیا جاتا پولیس چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے اور ایس ایچ او کے خلاف غفلت برتنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ پولیس کا کام ہی عوام کی مدد کرنا ہے اس کیس میں جس انداز سے غفلت برتی گئی اس پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں پولیس کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی بچی کے قتل کے ملزمان کو جلدمنطقی انجام تک پہنچایا جائیگا جس کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔