چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہورنوجوان ماڈل بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔
باغی ٹی وی :ارشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کیفے میں موجود ہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا اسٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں۔
ارشد خان نے ویڈیو میں پاوری گرل دینانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے:یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے
2
ارشد خان کی یہ پاوری ویڈیوتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دینانیر مبین نامی لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے-
دینانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے-