ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف کے منافی فیصلہ دیا، شہباز شریف

0
50

ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف کے منافی فیصلہ دیا، شہباز شریف

باغی ٹی وی : صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف کے منافی فیصلہ دیا۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنیوالے نواز شریف کی بے گناہی کوثابت کر دیا، ملک کے تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر نوافل ادا کریں۔
واضح‌رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی

Leave a reply