وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنلز میں پہنچنے، اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے اور قوم کیلئے خوشی کا سبب بننے پر مبارکباد کے مستحق ہیں پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنلز میں پہنچنے، اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے اور قوم کیلئے خوشی کا سبب بننے پر مبارکباد کے مستحق ہیں
پوری قوم کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں
آپکی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے pic.twitter.com/ns94Q5uTxa
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2021
دوسری جانب چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے فائنل میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا-
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کی جانب سے جیولن تھرو کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا اور اس طرح وی توکیو اولمپکس میں فائنل میں پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ارشد ندیم نے 85.16 میٹر تھرو کے ساتھ اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی-