قومی جیولن تھروورارشد نے ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کے فائنل اورپیرس اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 ہنگری میں جیولن تھرو کے مقابلے جاری ہیں، اور ارشد ندیم نے پہلی کوشش 70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹرکی تھرو پھینکی ہے۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1695044523062186086
جبکہ کوالیفائنگ راونڈ میں ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 86.79میٹر کی تھرو لگائی۔ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔
https://twitter.com/NFFC/status/1695055028183093440
دوسری جانب برازیل فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر اینڈری سینٹوس نے انگلش فٹ بال کلب ناٹنگھم فاریسٹ کو جوائن کر لیا جبکہ 19 سالہ نوجوان اینڈری سینٹوس نے جنوری میں انگلش کلب چیلسی میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے 33 مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 8 گول سکور کیے۔
جبکہ فاریسٹ میں شمولیت کے حوالے سے اینڈری سینٹوس کا کہنا تھا کہ میں یہاں آ کر بہت خوش اور پرجوش ہوں، میں جانتا ہوں کہ فاریسٹ ایک بڑا کلب ہے، سینٹوس کا کہنا تھا کہ کلب کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اچھا فٹ بال کھیلتے ہیں جو میرے لیے اہم ہے، پریمیئر لیگ میں کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے اور میں لیگ میں کھیلنے سے لطف اندوز ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔