ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے، گھر جانے سے پہلے کس شخصیت سے ملاقات کی؟

0
43
ارشد-ندیم-اپنے-آبائی-گاؤں-پہنچ-گئے،-گھر-جانے-سے-پہلے-کس-شخصیت-سے-ملاقات-کی؟ #Baaghi

میاں چنوں: ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم گزشتہ شب پاکستان پہنچے اور ایئرپورٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے اپنے آبائی گاؤ ں پہنچ گئے ارشد ندیم کا گاؤں پہنچنے پر بھی شاندار استقبال کیا گیا ۔گاؤں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے اپنے استاد رشید ساقی کو ملنے کیلئے گئے ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے والد اور بھائی بھی موجود تھے-

یاد رہے کہ ارشد ندیم کوئی میڈیل تو نہیں جیت سکے لیکن وہ پانچویں نمبر پر رہے لیکن ان کی کارکردگی پر انہیں حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو 10،10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارشدندیم ڈائریکٹ کوالیفائی کرکے اولمپکس میں گئے، ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، طویل عرصے بعد قوم کوکرکٹ کے علاوہ کسی اورکھیل کے لیے دعائیں کرتے دیکھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو صوبائی حکومت 10،10 لاکھ روپے انعام دے گی جب کہ کوہ پیماہ شہروز کاشف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

رائے تیمور بھٹی نے پیرا اولمپکس کے ایتھلیٹس حیدر علی اور انیلہ بیگ کے تمام اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا تھا-

Leave a reply