صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم کا کہنا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دیکھا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی :عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کو پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے، قومی ہیرو نے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دیکھا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،29 سال بعد گولڈ میڈل کی امید جاگی ہے۔


عبدالعلیم نے مزید لکھا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ فائنل میں بھی سرخرو ہوں اور پاکستان کا جھنڈا سربلند کریں۔

اولمپکس 2021 میں بھارت کو ہوئی عبرتناک شکست

واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا نیزہ بازی میں ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ارشد ندیم دوسرے راونڈ میں 85.16 میٹر کے فاصلے تک جیولین پھینکنے میں کامیاب ہوگئے ارشد ندیم جیولین تھرو کے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راونڈ تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے نو ایتھلیٹس ناکام ہوچکے ہیں ارشداب میڈل کیلئے آخری امید ہیں جیولین تھرو کا فائنل راونڈ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Shares: