لاہور:اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم اچھی کرکٹ کھیلے:اداکارہ میرا کے انکشافات،اطلاعات کے مطابق اپنے مختلف بیانات سے آئے دن خبروں میں رہنے والی لولی وڈ اداکارہ میرا ایک بارپھراپنی معلومات اورعلم کی بنیاد پراولمپکس میں جیولن تھرو کے ماہرکھلاڑی ارشد ندیم کے بارے میں وہ کچھ کہہ گئیں کہ سننے والے بھی شرما گئے ،
معروف اداکارہ کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ اولمپکس میں جیولن تھرو میں پانچویں نمبر پر آنے والے ہاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تعریف کررہی ہیں لیکن انہوں نے ایتھلیٹ کو کرکٹر سمجھ لیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے میں سونے کے تمغے کے حصول کے لیے فائنل میں 12 ایتھلیٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
فائنل میں سونے کے تمغے کے لیے ارشد کا مقابلہ عالمی نمبر ایک جرمنی کے جوہانس ویٹر اور 97.76 میٹر کی طویل تھرو پھینکنے والے عالمی نمبر دو جمہوریہ چیک کے جان زیلزنی سے ہوا۔
بعدازاں ارشد ندیم کی چھ میں سے دو تھرو ضائع ہوئیں اور اس طرح سے وہ جیولین تھرو کے مقابلے میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔
اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے بارے میں اداکارہ میرا کے شگوفے"سُن سُن لوکی ہسن" pic.twitter.com/Mz4QTAwqKd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 9, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا نجی نیوز چینل 7 کا مائیک تھامے رپورٹر کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔
50 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ویڈیو میں میرا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا’۔
میرا نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھلا، بڑی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی جو باڈی لینگویج تھی اس میں بڑی دیانتداری، ایمانداری اور ڈسپلن تھا۔
اداکارہ میرا نے حکومت سے اپیل بھی کی کہ وہ ‘پاکستان کے لیے کھیلنے والے ہمارے ہیروز کی قدر کرے، چاہے وہ فلم انڈسٹری کے لوگ ہوں یا ہماری کرکٹ میں جو ہیروز ہیں’۔