ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری باری میں 85.57 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی ،دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی۔

پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی، سری لنکا کے رمیش نے دوسری تھرو میں 82.28 میٹر اور پہلی تھرو میں 81.91 میٹر پھینکی، جبکہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی پہلی تھرو ضائع ہو گئی-

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

ارشد ندیم کی 85.57 میٹر کی تھرو نہ صرف مقابلے میں اب تک کی سب سے طویل تھرو ہےارشد ندیم جیولن تھرو کی فائنلز چارٹ پر تیسری تھرو کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔

بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

شاباش ارشد ندیم شاباش. ہمیں آپ پر ناز ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے۔ ارشد ندیم کی جیت سخت محنت۔ لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے، تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے۔ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد۔ قومی ہیرو نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ارشد ندیم نے 86.40 میٹر تھرو پھینکی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ شاباش

ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی،ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے , آمین .

Shares: