اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔ارشد شریف کی اہلیہ کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے

میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کے ایکسرے، سی ٹی سکین کا فیصلہ کیا ہے، ارشد شریف کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے کئے گئے ہیں، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم انکی اہلیہ کی درخؤاست پر کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیکل بورڈ نے سی ٹی سکین کی سفارش کی تھی

پمز کے آٹھ سینئر ڈاکٹرزپرمشتمل میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا، پمز میڈیکل بورڈ میں خاتون سینئر ڈاکٹر بھی شامل تھی ,انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں ان کی رپورٹ میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ میں ارشد سے ملی ہوں انکا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے پمز میں۔ انتطامیہ پمز پولیس بہت تعاون کررہی ہے۔انکا جنازہ کل شاہ فیصل مسجد 2 بجے ہوگا آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔

دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ تھی،ہم انصاف چاہتے ہیں، آج ارشد تھا کل ہماری باری ہو گی، انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویسی کا خیال رکھیں، بچوں کو نہ دکھائیں ان سے بات نہ کریں، ہمیں انصاف چاہئے،ارشد کی مغفرت کے لئے سب دعا کریں،

واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

Shares: